تحریک انصاف نئے گلگت بلتستان کی بنیادرکھے گی،تقی اخوانزادہ

PTI-1280x720-1.jpg

پانچ سال تجوریاں بھرنے والے کرپٹ اوروارداتیوں کونہیں چھوڑیں گے،رہنما پی ٹی آئی
گلگت (بادشمال رپورٹ)تحریک انصاف گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کریگی اور نیا گلگت بلتستان کی بنیاد رکھیں گی جس میں گلگت بلتستان کو عوامی امنگوں کے عین مطابق تہتر سال پرانا مطالبہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئین پاکستان میں موجود تمام حقوق دی جائیگی جو (باقی صفحہ7بقیہ نمبر27)
دیگر صوبوں کو حاصل ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل تقی آ خونزادہ نے جاری کردہ بیان میں کہا انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت گلگت بلتستان کے وسائل کو عوامی ترقی کے لئے استعمال میں لانے کے لئے جامع پروگرام تشکیل دینے کے عمل پر پارٹی گامزن ہے ۔تحریک انصاف گلگت بلتستان صوبہ میں صاف شفاف انتخابات منعقد کرانے کے لئے الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کے ساتھ ہمہ وقت تعاون کے لئے تیار ہے۔تحریک انصاف کرپٹ اور وارداتیوں کو کبھی نہیں چھوڑیگی جنہوں نے پانچ سال میں زاتی تجوریوں کو بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا جس کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں گھوسٹ سکمیں بنائیں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اس حوالے سے محکمہ تعمرات عامہ اور برقیاتی میں اپنے من پسند کرپٹ جونئیر افسروں کو اہم پوزیشن پر تعینات کراکے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا تھا ۔بینک ڈیفالٹرز کرپشن کے ذریعے کروڑ پتی بن چکیہیں۔اب یہ بہروپیے اور وارداتیں الیکشن میں نیا کرتب کے ساتھ میدان میں تحریک انصاف سے مقابلہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ۔
تقی اخوانزادہ

شیئر کریں

Top