شگر،حسینی چوک میں تحریک انصاف جھنڈوں کی بھرمار،تصادم کاخدشہ

PTI-6.jpg

حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پی کوکسی سطح پربھی خاطرمیں نہیں لایاجارہا
شگر(کرائم رپورٹر)تحریک انصاف شگر نے حکومتی ایس او پی جوتے کی نوک پر رکھ دیا ضلعی انتظامیہ خاموش حسینی چوک کو جھنڈوں سے بھر دیا روک تھام نہ ہونے کی صورتِ میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاو روکنے کیلئے ایس او پی جاری(باقی صفحہ7بقیہ نمبر30)
کیا ہوا اور اس ایس او پی الیکشن کا بھی حصہ بنایا گیا ہے اور الیکشن میں کسی بھی قسم کے جلسے جلوس واک چا کنگ سمیت تمام تشہیری مہم کا حصہ بنایا ہے جس کے تحت ہر جماعت کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ ایس او پی کی پابندی کو یقینی بنائیں گے تاہم تحریک انصاف شگر نے ایس او پی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شگر ہیڈ کوارٹر میں جھنڈے لگاکر ایس او پی کی کھلی خلاف ورزی شروع کردیا تاہم اس معاملے پر انتظامیہ مکمل طور پر خاموشی تماشائی کا کردار کررہی ہے۔
خدشہ

شیئر کریں

Top