بونجی سے منی مرگ تک ترقیاتی منصوبوں مکمل کرائیں گے،شمس لون

qqqqqqqqq.png

بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے،امیدوارپی ٹی آئی کی گفتگو
استور (بیوررورپورٹ)انشااللہ اقتدار میں آنے کے بعد ہیڈ کواٹر کا وہ نقشہ تبدیل کرینگے جو کہ عوام کو عملی طور پر تبدیل نظر آئیگی بونجی سے لے کر منی مرگ سے میر ملک تک ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڑ قائم کرینگے ہم سبکا اصل چہرہ ہیڈ کواٹر ہے یہاں ہر ڈاؤن پلان کے تحت ہیڈ کواٹر کی خوبصورتی ڈی(باقی صفحہ7بقیہ نمبر9)
ایچ کیو ہسپتال عیدگاہ اور گوریکوٹ کو مثالی ہسپتال بنانے کے ساتھ ساتھ ایک معیاری تعلیمی ادارے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے انقلابی اخدامات کرینگے ان خیالات کا اظہار استور حلقہ نمبر دو سے پی ٹی ائی کے نامزد امیدوار شمس الحق لون نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے جتنی عزیز ہیڈ کواٹر عیدگاہ چونگرہ پتی پورہ لوس فینہ بولن گوریکوٹ کی عوام عزیز ہیں اسی طرح بولچے بونجی سے لے کر تریزے گوریکوٹ تک کی عوام عزیز ہیں اسی طرح سے انشااللہ اپنے حلقے کے ساتھ حلقہ نمبر ایک کی عوام کے لیے بھی ہر ممکن خدمت کی کوشش کرینگے ضلع استور کو اللہ پاک نے قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ بے شمار قزرتی وسائل سے بھی مالا مال کیا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لا کر ضلع کے اندر سے بے روزگاری کا خاتمہ معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ عوامی بنیادی مسائل حل ہو سکیں
شمس لون

شیئر کریں

Top