اپنے حق کیلئے آخری حد تک جائیں گے صدر آذربائیجان

images-92.jpeg

ریڈ کراس کی جانب سے لاشوں کے تبادلے کا انتظام مکمل ہونے تک جنگ بندی برقرار رہیگی،وزیر خار جہ کی میڈیا سے گفتگو
باکو(آئی ا ین پی ) آذر بائیجان کے صدر نے کہا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ مل کر سیاسی حل کی تلاش شروع کردی ہے لیکن جنگ جاری رہے گی اور اپنا حق حاصل کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے آذربائیجان کے وزیر اعظم الہام علیوف نے کہا ہے کہ اگرچہ دونوں ممالک سیاسی حل کی کوششیں شروع کرچکے ہیں تاہم جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہم اپنا حق حاصل کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ آرمینیا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان نے جنگ بندی کے اعلان کے پانچ منٹ بعد ہی حملے شروع کردیے تھے۔ جب کہ آذر بائیجان نے الزام عائد کیا کہ قرہ باخ میں موجود دشمن فوجیں اس کی حدود میں گولا باری کررہی ہیں۔ باکو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کی جانب سے لاشوں کے تبادلے کا انتظام مکمل ہونے تک جنگ بندی برقرار رہے گی۔
ہمیں امید ہے کہ ہم جلد مزید علاقہ حاصل کرلیں گے۔

شیئر کریں

Top