افغانستان بارودی سرنگ دھماکہ سے 10فوجیوں سمیت 13افراد جان بحق

download-8.jpeg

طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی،فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
کابل(آئی این پی ) افغان صوبے سرائے پل میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 10 فوجی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے سرائے پل میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک افراد میں 10 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب وزارت دفاع کے مطابق بغلان میں بارودی سرنگ برآمد ہوئی جس کو دھماکے سے اڑادیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top