نااہل اورنالائق حکومت عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسارہی ہے سراج الحق

images-80-1.jpeg

ہم مہنگائی کیخلاف احتجاج کریں گے، کراچی سے چترال تک نااہل حکومت کیخلاف متحرک ہوں گے،امیرجماعت اسلامی
وزیرخارجہ صبح وشام جھوٹے اعلانات کرتے ہیں،حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو گئی ،بیان
پشاور(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نالائق حکومت عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسارہی ہے جب کہ وزیراعظم کہتے ہیں مہنگائی ختم کرنے کیلئے(باقی صفحہ6بقیہ نمبر49)
ٹائیگر فورس بنائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ صبح وشام جھوٹے اعلانات کرتے ہیں،حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو گئی ہے۔ نالائق حکومت نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح نہیں، ہم تباہ کن مہنگائی کیخلاف احتجاج کریں گے، کراچی سے چترال تک نااہل حکومت کیخلاف متحرک ہوں گے۔
سراج الحق

شیئر کریں

Top