تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر جعفر شاہ انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون

download-5.jpeg

مرحوم عرصہ سے گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، حال ہی میں کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، کورونا کو شکست دینے کے بعد اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں انتقال کرگئے ،سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم روک دی
جعفرشاہ کی میت آج گلگت پہنچائی جائیگی ، نماز جنازے کے بعد آبائی علاقے میں تدفین ہوگی،مرحوم گلگت بلتستان اسمبلی میں تین سے زائد دفعہ ممبر اور پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر بھی رہ چکے
اسلام آباد (بادشمال نیوز)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدرسابق جسٹس سید جعفرشاہ اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور حال ہی میں کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم کرونا کو شکست دینے کے بعد آج اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم گلے کے کینسر کا شکار تھے سید جعفرشاہ کے اچانک انتقال کے بعد گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے 15 نومبر کوہونے والے انتخابات کی مہم کو روک لیا ، تحریک انصاف نے ایک ہفتے تک انتخابی مہم ملتوی کردی (باقی صفحہ7بقیہ نمبر1)
ہیں دوسری طرف چیف الیکشن کمیشن کی طرف سے مرحوم سید جعفرشاہ کے حلقہ جی بی ایل اے تین گلگت کے انتخابات کو ملتوی کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم اب تک فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے یاد رہے کہ مرحوم سید جعفرشاہ گلگت بلتستان اسمبلی میں تین سے زائد دفعہ ممبر رہ چکے ہیں اور پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر بھی رہ چکے ہیں اور 2009 کے گورننس آرڈر کے بعد سپریم اپیلیٹ کورٹ میں بطور جج بھی خدمات انجام دی ہیں مرحوم سید جعفرشاہ نے پیپلزپارٹی سے طویل وابستگی رہی، 2019 میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر بن گئے تھے سید جعفرشاہ کی وفات پر سیاسی جماعتوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ادھر جعفرشاہ کی جسد خاکی آج گلگت پہنچایا جائیگا جہاں نماز جنازے کے بعد آبائی علاقے تدفین ہوگی۔
انتقال

شیئر کریں

Top