علیزے گبول جلد کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پرامید

5f813bbf8d7b2.jpg

مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گزر گئے ہیں اور میرے لیے یہ تجربہ خاص خوشگوار نہیں رہا
کراچی (آئی این پی) معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر علیزے گبول نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔ علیزے گبول نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گزر گئے ہیں اور میرے لیے یہ تجربہ خاص خوشگوار نہیں رہا لیکن الحمداللہ مداحوں کی دعاؤں اور محبتوں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے۔ماڈل نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاوں گی۔بہت جلد عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

شیئر کریں

Top