حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھا دی

images-96.jpeg

ٹیرف میں ایک روپے 9پیسے سے 2روپے 89پیسے کا اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے کراچی کو بجلی مہیا کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھا دیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے 9پیسے سے 2روپے 89پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ٹیرف میں اضافے کے بعد کے ا(باقی صفحہ6بقیہ نمبر50)
لیکٹرک کا ٹیرف دیگر بجلی کمپنیوں کے برابر ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ یشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا تھا۔
بجلی

شیئر کریں

Top