پاکستان اور برطانیہ باہمی تجارت میں اضافہ کرسکتے ہیں، تنویرالیاس

images-95.jpeg

پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
کراچی( آئی این پی)چیئرمین سرمایہ کاری اور تجارت بورڈ پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ باہمی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں دونوں ملکوں میں گہرے دوستانہ تعلقات اور سازگار ماحول کے باعث سرمایہ کاری و تجارت کے نئے مواقع(باقی صفحہ6بقیہ نمبر37)
پیداہوئے ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹرکے صدر خورشید برلاس کونسل کے جنرل سیکریٹری عطاالحق اور وفد کے دیگر اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب میں نئے صنعتی زونز کے قیام کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی بہتری اور کاروباری طبقہ کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے کے پروگراموں پر عمل درآمد جاری ہے۔
تنویرالیاس

شیئر کریں

Top