وزیراعظم کی تاجروں سے ملاقاتیں خوش آئند رہا ہے ،میاں زاہد

images-97.jpeg

وزیر اعظم ایس ایم ایز کی ترقی کے لئے کوشاں ، جلد ہی اہم اقدامات متوقع ہیں
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کاروباری برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ خوش آئند ہے جس سے انکا حوصلہ بڑھ رہا ہے ۔ وزیر اعظم(باقی صفحہ6بقیہ نمبر43)
براہ راست صنعتکاروں کے مسائل سن رہے ہیں جس سے انھیں تجاویز کی روشنی میں صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو صنعتکاری میں اضافہ، بے روزگاری میں کمی اور محاصل میں اضافے کا سبب بنے گی ۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم ایس ایم ایز کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں جلد ہی اہم اقدامات متوقع ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ برآمدی شعبے کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ۔ برآمدکنندگان اپنے کام سے زیادہ وقت سرکاری افسران سے نمٹنے، ٹیکس کے گنجلک معاملات حل کرنے، توانائی کے حصول کیلئے بھاگ دوڑ کرنے اور ریفنڈ کے حصول میں صرف کر دیتے ہیں جس سے انھیں نکالنا ضروری ہے تاکہ وہ یکسوئی سے اپنا کام کر سکیں ۔
میاں زاہد

شیئر کریں

Top