پاکستان کی آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو ہم باغی ہیں قمر زمان کائرہ

download-2020-10-12T175607.512.jpg

عمرانی حکومت نے پاکستانیوں کا جینا حرام کردیا ہے ، استعفے دیکر عمران خان کو گھر بھیجیں گے، پیپلزپارٹی پنجاب صدر
16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے میںاپوزیشن کی تمام پارٹیاں شرکت کریں گی،میڈیا سے گفتگو
سیالکوٹ ( آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر ل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے میںاپوزیشن کی تمام پارٹیاں شرکت کریں گی۔یہ جلسہ گوجرانوالہ کی تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ عمران خان کی حکومت نے پاکستانیوں کا جینا حرام کردیا ہے۔اس حکومت نے کوئی وعدہ ایسا نہیں جو پورا کیا ہو 2008 میں جب ہم نے حکومت سنبھالی اس وقت شمالی علاقہ جات کے لوگوں(باقی صفحہ6بقیہ نمبر52)
نے دھشت گردی سے ڈرتے ہوئے دوسرے علاقوں کی طرف پنائیں لیں۔انہوں نے حکومت سنبھالتے ہی دہشت گردی ک خاتمہ کیا اور لوگ گھروں میں واپس گئے۔ہم نے 135 فیصد تنخوائیں بڑھائیں۔ہم نے اپنے دور میں مہنگائی کی وجہ سے نے ٹیکسز نہیں لگائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر ل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔موجودہ حکمرانوں کا کہنا تھا کہ ہم گیس اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔ گزشتہ دو سال میں جتنی مہنگائی ہوئی وہ عوام کے سامنے ہے۔حکمرانوں کا دعویٰ تھا کہ ہمیں لائنوں میں لگ کر لوگ ٹیکس دیں گے عوام پوچھتی ہے کہاں ہے وہ لائنیں؟خان صاحب آپ ہمیشہ یو ٹرن لیتے آئے ہیں۔خان صاحب کہتے تھے کہ سونامی لے کر آئیں گے۔خان صاحب کرپشن ،مہنگائی اور لاقانونیت کی سونامی کے کر آئے ہیں۔قوم آپ سے پوچھتی ہے کہ جو دو سو ارب ڈالر آپ نے واپس لانے تھے کہاں ہیں وہ وعدے۔آپ کے ساتھ تمام ادارے ہیں اور آپ ناکام نظر آتے ہیں۔ہم نے عمران خان کو کہا کہ آپ سلیکٹیڈ ہیں پھر بھی قدم بڑھائیںہم آپ کے ساتھ ہیں۔محترمہ بینظیر بھٹو نے چارٹر آف ڈیموکریسی میں تمام پارٹیوں کو اکٹھا کیا۔قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ خان صاحب آپ چارٹر آف اکانومی لائیں ہم ملک کے لئے آپ کے ساتھ ہیں دو سال سے زائد آپ نے ہمیں گالیاں دیں۔ آپ کہتے ہیں میں این آر او نہیں دوں گا ان سے پوچھتے ہیں کس نے این آر او مانگا ہے۔ اپوزیشن کی پارٹیوں نے اکٹھے ہوکر یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو واپس بھیجا جائے انہوں نے کہا کہ اب عوام ان سے تنگ آ گئی ہے۔ پی ڈی ایم کے تحت ہم پاکستان کی بقا کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
قمر زمان کائرہ

شیئر کریں

Top