حکومت کو گھر بھیجنے کا فیصلہ تمام جماعتوں کا متفقہ ہے رانا ثناء اللہ

445281-397618946.jpg

قیادت جب مناسب سمجھے گی استعفوں کا فیصلہ کریں گے، کسی لوٹے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ن لیگ پنجاب صدر
کسی ایم این اے یا ایم پی اے میں جرات نہیں ہوگی قیادت کے فیصلے سے انحراف کرے، لاہورمیںمیڈیا سے گفتگو
لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، قیادت جب مناسب سمجھے گی استعفوں کا فیصلہ کریں گے، کسی لوٹے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، کسی ایم این اے یا ایم پی اے میں جرات نہیں ہوگی(باقی صفحہ6بقیہ نمبر12)
قیادت کے فیصلے سے انحراف کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رانا ثنا اللہ نے کہا سیاسی کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، 16 اکتوبر کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، حکومت نے عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکا کیا ہے، آٹا 80 اور چینی 110 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، ادویات کی قیمتیں 6 گنا بڑھ گئی ہیں، عوام 2 وقت کی روٹی کوترس گئے ہیں، عام آدمی کے لیے گھر کا بجٹ مشکل ہوگیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے کرائے کے ترجمانوں کی ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں، اوچھے ہتھکنڈوں سے 16 اکتوبر کے جلسے کو فرق نہیں پڑے گا، پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کرے گی۔
رانا ثنا اللہ

شیئر کریں

Top