نیو یارک پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل آسیب زدہ ہونے کا انکشاف

06-16.jpg

مشاہدات کاثبوت ہے روز ویلٹ ہوٹل کا کمرہ نمبر 1408 بھوتوں کامسکن ہے،ٹرپ ایڈوائزر نامی ویب سائٹ پر وزیٹر کے ریمارکس
نیویارک(آئی این پی) پی آئی اے انویسٹمنٹ کی ملکیت نیو یارک کے مشہور ہوٹل روز ویلٹ کے ایک کمرے پر روحوں اور بھوتوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے ہرسال تمام اخراجات ٹیکس انتظامی اخراجات اور تمام تر مالیاتی بے قاعدگیوں کے باوجود کئی ملین سالانہ منافع دینے والے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی مالیت کے اس ہوٹل کو 31اکتوبر سے مستقل بند کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے لیکن ہوٹل کے کمرہ نمبر 1408 کو بھوتوں سے خالی کرانے کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا۔تفصیلات کیمطابق مارچ 2019 میں ایک غیر پاکستانی گیسٹ نے اپنے دوستوں کے ساتھ روز ویلٹ ہوٹل کے کمرہ نمبر 1408 میں قیام کیا، قیام کے بعد روزویلٹ ہوٹل کے اس مہمان نے اپنے تجربہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ٹرپ ایڈوائزر نامی ایک ویب سائٹ پر لکھاہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کے اس کمرے میں داخل ہوتے وقت ہی عجیب احساس ہوا جسے میں اور میرے ساتھی نے نظر انداز کردیا۔(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر4)
پھر جب میں غسل خانہ میں گیا تو ٹب کے ساتھ لگے کرٹن کو خود بخود اکٹھا ہوتے دیکھ کر خوف زدہ ہو گیا لیکن خود پر قابو پاتے ہوئے اسے محض وہم قرار دیدیا۔ میں نے غسل کرکے باہر آکر اپنے دوست سے واقعہ بیان کیاتو وہ بھی پریشان ہوگیا ہم نے ہوٹل صرف دو روز کیلئے بک کیا تھا اور ہم نے ہوٹل تبدیل کرنے کیلئے بڑی کوشش بھی کی

شیئر کریں

Top