سرحدی تناذعہ چین اور بھارت میں دوبارہ مذاکرات

CHINA.jpg

خطے میں سخت سردی کی لہر کا آغاز ہونے والا ہے، اس موقع پر دونوں ممالک کے ہزاروں فوجی توپ خانے، ٹینکوں اور لڑاکا طیارے اس خطے میں موجود ہیں،مزید تفصیلات سامنے نہ آ سکیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور چین کے سینئر فوجی کمانڈرز کے درمیان تازہ مذاکرات ہوئے ہیں جس کا مقصد متنازع سرحدی علاقے لداخ میں ایک ماہ سے جاری کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات بھارتی علاقے چوشول میں ہوئے تاہم اس کے حوالے سے فوری طور پر مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔یہ بات چیت اس وقت سامنے آئی ہے جب خطے میں سخت سردی کی لہر کا آغاز ہونے والا ہے اور اس موقع پر دونوں ممالک کے ہزاروں فوجی توپ خانے، ٹینکوں اور لڑاکا(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر2)
طیارے اس خطے میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اور چین کی افواج، سفارتی اور سیاسی عہدیداروں کے درمیان متعدد مذاکرات کے ادوار گزر چکے ہیں۔

شیئر کریں

Top