سکردو استور رجسٹر ار پیلیٹ کورٹ کا دورہ ویڈیو کانفرنس سے مقدمات کی سماعت کا جائزہ

q1q1q.png

اپیلیٹ کورٹ کے رجسٹرار ڈسٹرکٹ بار ضلع استور اور سکردو کے دفاتر کا بھی دورہ کیا،وکلاء نے نیاز محمد خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا
وکلا قانون اور انصاف کے علمبردار ہیں وکلا کے حقوق کاتحفظ معاشرے میں قانوں کے استحکام کی بنیاد ہے،تقریب سے خطاب
گلگت (بادشمال نیوز)سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے رجسٹرار نیاز محمد خان نے آج سب رجسٹری آفس ضلع استور اور سکردو(باقی صفحہ7بقیہ نمبر42)
کا دورہ کیا اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹ اور سول کورٹ کا بھی دورہ کیا ججز اور سٹاف سے ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ بار ضلع استور اور سکردو کے دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ صدر ڈسٹرکٹ بار استور صدر بار اور کابینہ نے رجسٹرار کا استقبال کیا۔ استور بار اور سکردو کے وکلا نے رجسٹرار کے اعزاز پر وقار تعریب منعقد کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوے رجسٹرار ،کی وکلا قانون اور انصاف کے علمبردار ہیں وکلا کے حقوق کاتحفظ معاشرے میں قانوں کے استحکام کی بنیاد ہے ہم وکلا اور عوام کی سہولت کیلے گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع میں سب رجسٹری آفس قاہم کیں ہیں اور وہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مقدمات کی سہولت فراہم کردی ہے ان سب رجسٹری افس میں مفاد آمہ اور انسانی۔حقوق سے معتلق درخواستیں بھی جمع ہو گی ان اضلاع کے وکلا اور عوام اس جدید دور کی سہولت سے فایدہ۔آٹھاے رجسٹرار سے تعاون کرنے پر استور بار اور سکردو بار کا شکریہ ادا کیا وکلا نے گلگت بلتستان کے دوردراز علاقوں جدید سہولت فراہم کرنے پر جیف جسٹس گلگت بلتستان سید ارشد حسین شاہ اور رجسٹرار کا شکریہ ادا کیا۔
دورہ

شیئر کریں

Top