ن لیگ کا سورج غروب پیپلز پارٹی کا مقابلہ تحریک انصاف کے ساتھ ہو گا احمد جمیل

20201012_112914.jpg

سلیکٹیڈ حکومت نے صرف بیروزگاری مہنگائی کے بم گرا کے عوام کو پریشان کر دیا ہے عام لوگ ایک وقت کے کھانے کیلئے بھی ترس گئے ہیں
عوام اس بار پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیں کرپٹ حکمرانوں سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے،جگلوٹ ڈموٹ میںتقریب سے خطاب
گلگت(بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی حلقہ ٹو کے امیدوار جمیل احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا سورج غروب ہو چکا ہے آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ تحریک انصاف کے ساتھ ہو گا سلیکٹیڈ حکومت نے صرف بیروزگاری مہنگائی کے بم گرا کے عوام کو پریشان کر دیا ہے عام لوگ ایک وقت کے کھانے کے لیئے بھی ترس گیئے ہیں حق ملکیت و حق حاکمیت پیپلزپارٹی کا منشور ہے گلگت بلتستان کے حقوق کے لیئے ہر فورم میں آواز بلند کریں گے عوام(باقی صفحہ7بقیہ نمبر9)
نے بہروپیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے جگلوٹ ڈموٹ میں شمولیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن کی فرد واحد پالیسیوں کے باعث گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا سورج غروب ہو چکا ہے آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ تحریک انصاف کے ساتھ جبکہ گلگت حلقہ 2 میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ مسلم لیگ ق کے امیدوار کے ساتھ ہو گا لیگی حکومت کو مینڈیٹ ملنے باوجود بھی عوام کو نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے فلاح و بہبود کے لیئے منشور بنایا ہے آنے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی کا منشور ہی حق ملکیت و حق حاکمیت ہے جسکے پر عمل کرکے عوام کے حقوق کے لیئے ہر فورم میں آواز بلند کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ جگلوٹ کے عوام نے حفیظ الرحمن کو مینڈیٹ دیا تھا مگر حفیظ الرحمن نے کرپشن کی انتہا کرکے جگلوٹ کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا عوام اس بار پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیں کرپٹ حکمرانوں سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے آخر میں جمیل احمد نے پیپلزپارٹی پر مکمل اعتماد کرنے پر علاقے عوام اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔
جمیل احمد

شیئر کریں

Top