گلگت،حلقہ ایک کے 24پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار

wwww.png

62پولنگ سٹیشنزپرتعینات سٹاف کی تعداد278ہے ،انتظامات مکمل کرلئے،ڈی سی
گلگت (بادشمال رپورٹ)ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر گلگت نوید احمدکی زیر صدارت ایک اہم اجلاس الیکشن 2020کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں ریٹرننگ آفیسر حلقہ نمبر ایک، ریٹرننگ آفیسرحلقہ نمبردو،ریٹرننگ آفیسرحلقہ نمبر تین اور دیگر آفیسران (باقی صفحہ7بقیہ نمبر10)
نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر گلگت نوید احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 2020کو صاف و شفاف بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائینگے اور الیکشن کی سیکیورٹی کو فول پر وف بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں جائینگے۔اس دوران ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر گلگت نوید احمدکو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز 62ہیں پولنگ سٹاف کی تعداد 278سیکیورٹی کے لیے آرمی، جی بی سکاوٹس، رینجرز اور پویس کے جوان موجود رہیں گے جن میں سے حساس پولنگ اسٹیشنرکی تعداد38 اور 24کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز قرار دیا گیا ہے اس کے بعد ریٹر ننگ آفیسر حلقہ۔02 نے بھی ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر گلگت نوید احمد کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 2020کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل ہوئے ہیں جلد از جلد تمام تر رپورٹ پیش کئے جائینگے۔ اور ریٹرننگ آفیسر حلقہ۔03 نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی صدد تحر یک انصاف کے جسٹس (ر)سید جعفر شاہ کے وفات ہونے کے با عث حلقہ نمبر 3 میں الیکشن ملتوی ہوئے ہیں باقی تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر گلگت نوید احمد نے تینوں ریٹرننگ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کی انتظامات کو بر وقت مکمل کریں اور سیکیور ٹی کو چورکس بنانے کے لیے ہر قسم کی اقدامات اٹھائیں جائیں اور حساس پولنگ اسٹیشنر اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی فول پر وف سیکیورٹی کو یقینی بنائے جائے گا تاکہ کو ئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے۔ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر گلگت نوید احمدنے تحریک انصاف کے صوبائی صدد جسٹس (ر) سید جعفر شاہ کی نا گہانی موت پر افسوس کااظہار کیا ہے۔
حساس قرار

شیئر کریں

Top