مولانا عادل قتل کیس شیخ رشید کو بھی شامل تشویش کیا جائے سندھ حکومت

download-2020-10-12T183346.179.jpg

شیخ رشید کو دہشت گردی کا علم ہے تو حکومت نے کیا انتظامات کئے لہٰذا اس سے متعلق شیخ رشید کو شامل تفتیش کیا جائے،سعید غنی
جلسوں میں کورونا اور دہشت گردی پھیلنے کا خدشہ ہے، اگر شیخ رشید کو دہشت گردی کا علم ہے تو حکومت نے کیا انتظامات کئے
کراچی(آئی این پی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مولانا عادل شہادت کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا ۔پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدرس العربیہ پاکستان کے مرکزی عہدے دار مولانا عادل کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد کو شامل تفتیش کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔سعید غنی نے کہا کہ (باقی صفحہ7بقیہ نمبر59)
شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جلسوں میں کورونا اور دہشت گردی پھیلنے کا خدشہ ہے، اگر شیخ رشید کو دہشت گردی کا علم ہے تو حکومت نے کیا انتظامات کئے لہٰذا اس سے متعلق شیخ رشید کو شامل تفتیش کیا جائے۔یادرہے کہ ہفتہ کوکراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدرس العربیہ پاکستان کے مرکزی عہدے دار مولانا عادل ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے تھے۔
سندھ حکومت

شیئر کریں

Top