کو شش ہے ٹیسٹ اور ون ڈے بھی کھیلوں،حیدر علی

images-94.jpeg

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس کھیلنے پر ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل کو برقرار رکھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں 20سالہ بیٹسمین نے کہا کہ گزشتہ سال ان کے ڈومیسٹک کیرئیر کا شاندار آغاز ہوا، فرسٹ کلاس ڈبیو پر 99رنز بنائے، پی ایس ایل میں بھی اچھا کھیلا اور پھر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو پر نصف سنچری بنائی جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔حیدر علی نے کہا کہ جیسے کیرئیر شروع ہوا اب ان کا ٹارگٹ ہے کہ تسلسل کے ساتھ اس پرفارمنس کے سلسلے کو جاری رکھیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ خود کو کسی ایک فارمیٹ تک محدود نہیں کرنا چاہتے بلکہ خواہش ہے۔
کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نوجوان کرکٹر کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کافی اہم ہوتی ہے اور جب اس طرح پر کوچ پلیئر پر بھروسہ کرتا ہیتو اس سے کھلاڑی کا اعتماد کافی بلند ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد وسیم نے بطور ناردرن کوچ ان کی بڑی رہنمائی کی اور سپورٹ کی جس سے ان کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملا۔

شیئر کریں

Top