عظیم گلوکاراستادنصرت فتح علی خان کا یوم پیدائش’’آج‘‘منایا جائیگا

download-2020-10-12T185609.420.jpg

لاہور(یواین پی) پاکستان کے عظیم گلوکاراستادنصرت فتح علی خان کا72واں یوم پیدائش آج13اکتوبر کو منایاجائے گا اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاسالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے جبکہ مختلف ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں مرحوم کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔استاد نصرت فتح علی خان 13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال دم مست قلند مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا۔
جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ۔نصرت فتح علی خان برصغر پاک و ہند سمیت دنیا بھر میں مقبول تھے ان کی وفات سے گلوکاری کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا ء مدتوں پورا نہ ہو سکے گا ۔

شیئر کریں

Top