کراچی چیمبر نے بجلی نرخ میں اضافہ مسترد کردیا

download-4-1.jpeg

حکومت بجلی نرخوں میں اضافہ فوری واپس لے، شارق وہرا کی اپیل
کراچی(آئی این پی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر شارق وہرا نے کے الیکٹرک کے بجلی نرخوں میں حالیہ اضافے کومسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ بجلی نرخوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے(باقی صفحہ6بقیہ نمبر39)
پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک کو یکم ستمبر 2020 سے 1.09 روپے سے 2.89 روپے فی یونٹ تک بجلی نرخوں میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے اور اس کاروبار مخالف اقدام سے تجارت و صنعت کو شدید دھچکا لگے گا جو اب بھی کرونا کے وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے تقریبا 6 ماہ تک لاک ڈان لگنے سے باعث پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
شارق وہرا

شیئر کریں

Top