مہنگائی کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے خرم شیر زمان

images-65-1.jpeg

پی پی کی سندھ میں حکومت ہے،کمشنر سے پوچھنے آئے تھے وہ کیا کررہے ہیں،صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صوبے میں مہنگائی کنٹرول کرے
پرائیز کنٹروک کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے،بلاول زرداری کراچی میں ہوتے نہیں ،2 دن کراچی اور 5 دن دبئی میں ہوتے ہیں
کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی قیادت میں وفدنے کمشنر کراچی محمد سہیل راجپوت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔پی ٹی آئی وفد میں اراکین اسمبلی سعید آفریدی، راجہ اظہر، شہزاد قریشی، سیما ضیا ،عمر عماری، پارٹی رہنما ارسلان مرزا، فراز لاکھانی اور دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں شہر میں (باقی صفحہ6بقیہ نمبر56)
بڑھتی مہنگائی اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد میں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی سے مہنگائی کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔پی پی کی سندھ میں حکومت ہے،کمشنر سے پوچھنے آئے تھے وہ کیا کررہے ہیں۔صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صوبے میں مہنگائی کنٹرول کرے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے مہنگائی کا سارا ملبہ وفاق پر ڈالا جارہا ہے۔پرائیز کنٹروک کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔بلاول زرداری کراچی میں ہوتے نہیں ہیں۔2 دن کراچی اور 5 دن دبئی میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم جان بوجھ کر رلیز نہیں کی جارہی ہے۔صوبے میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔پی ڈی ایم کے جلسے کو کومیاب بنانے کے لیے عوام کو تکلیف دی جارہی ہے۔ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے والے اب کٹھے ہوگئے ہیں۔کمشنر سے پوچھا کہ انہوں نے کتنے جرمانے کیے ہیں۔انہوں نے اب تک صرف 80 جرمانے کیے ہیں۔18 ویں ترمیم کے بعد ساری ذمہ داریاں صوبے کی ہیں۔صوبے میں اشیاء خوردنوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں۔سندھ حکومت بیٹھ کر صرف سیاست کررہی ہے۔ان کے لیڈر نے انہیں صرف لوٹ مار کرنا سکھایا ہے۔آٹے سبزیوں دالوں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔94 روپے سرکاری ریٹ ہے دودھ کا، کوئی بتائے کہ کس کو اس ریٹ پر دودھ مل رہا ہے۔
خرم شیر زمان

شیئر کریں

Top