وزیر اعظم کی ٹیم نااہل لوگوں پر مشتمل ہے غریب عوام کا کوئی پر سان حال نہیں طاہر صادق

images-63-1.jpeg

قیام پاکستان سے لے کر آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی موجودہ دور میں ہے، مہنگائی کم کرنے کیلئے غریب ریڑھی بانوں کو صرف دبایا جاتا ہے
انتظامی اداروں میں انت مچی ہوئی ہے ،عمران خان کو نظام درست کرنے کے لئے اپنے اردگرد دیکھنا چاہئے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی پریس کانفرنس
اٹک(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی میجر(ر ) طاہر صادق نے اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم نااہل لوگوں پرمشتمل ہے۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ قیام پاکستان سے(باقی صفحہ6بقیہ نمبر52)
لے کر آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی موجودہ دور میں ہے۔ منگل کو اٹک میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کارکردگی صرف فوٹوسیشن اور وٹس ایپ گروپ تک محدود ہے ۔ مہنگائی کو کم کرنے کے لئے غریب ریڑھی بانوں کو صرف دبایا جاتا ہے۔ٹائیگرفورس کی اداروں میں کوئی شنوائی نہیں۔مہنگائی کے خاتمہ کے لئے پہلے پورا نظام درست کیاجائے۔طاہر صادق نے کہا کہ آئی پی پی کے ساتھ جو معاہدہ ہوا اس کا فائدہ عوام کو بھی پہنچنا چاہئیے۔عوام کے پاس روٹی کھانے اور پانی جیسی اہم ضرورت کے پیسے بھی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامی اداروں میں انت مچی ہوئی ہے ۔عمران خان کو نظام درست کرنے کے لئے اپنے اردگرد دیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ تبدیلی کے لئے دیا ہے ملک میں بہتری لائیں، مارشل لا دور جمہوری ادوار سے کئی گنا بہتر تھا، موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام کو لولا لنگڑا بنا دیا ہے۔دس ارب کی بجائے صرف تین کروڑ 25 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں، دس ارب درختوں کے لئے ان کے پاس نرسیاں ہی نہیں ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، ضلع بھر میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔
طاہر صادق

شیئر کریں

Top