ڈشکن شاہی، اتحاد جرگہ ڈشکن کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

2.png

انتخابات جیت کر محرومیوں کا ازالہ کرونگا، شمس لون کی پریس کانفرنس
استور (رفیع اللہ خان افریدی) ڈشکن شاہی جرگہ اور احتحاد ڈشکن کی طرف سے شمس الدین اور ثروت صبا سیکریٹری اطلاعات پی ٹی ائی کے ہمراہ شاہی جرگے کے سربراہ مولانا ریاض الرحمان(باقی صفحہ7بقیہ نمبر5)
درویش کے ساتھ سنکٹروں عوام ڈشکن اور عمائدین ڈشکن کا استور پرس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس پی ٹی ائی کے نامزد امیدوار شمس الحق لون کی حمایت کا اعلان اس موقعے پر شاہی جرگے کے سربراہ مولانا ریاض الرحمان درویش نے کہا کہ ہم نے ہمشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ایک مضبوط احتحاد کرکے پیپلز پارٹی کے سربراہ امجد حسین ایڈوکیٹ کی طرف سے جو بھی پارٹی ٹکٹ کے لئے شرائط رکھا تھا ہم نے بڑی محنت سے پورہ کر دیا مگر صدا افسوس کہ اتنی محنت اور کوشش کے باوجود پانچ ہزار کے قریب ووٹ بنک رکھنے والے جیالے اور ہمدراد کو ٹکٹ نیں دے کر ایک ساتھ سو ووٹ بنک رکھنے والے امیدوار جہاں سے بھی پہلے سے ایک سے دو امیدوار موجود تھے کو صرف اور صرف مزہبی بنیاد پر ٹکٹ دے کر میرٹ کا قتل کر دیا کیونکہ ٹکٹ سے پہلے ہی ہم نے واضع کر دیا تھا کہ اپ شمس الدین کو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ نیں دینگے تو ڈشکن کا شاہی جرگہ کبھی بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ یا دینے کا پابند نیں اس وقت ہمارا احتحاد علاقے کی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فصلہ کرنا کے لیے آزاد ہوگا لہزا اج ڈشکن کی عوام کی طرف سے باہمی مشاورت کے بعد یہ فصلہ کیا گیا ہے کہ ڈشکن کے تمام ووٹ پی ٹی ائی کے نامزد امیدوار شمس الحق لون کو دیا جائیگا اس موقعے پر ڈشکن شاہی جرگے کے رکن اور امن کیمٹی کے رکن شمیر احمد نے بھی کہا کہ ہمارے ساتھ پیپلز پارٹی نے بے وفائی کی اور وعدہ خیلافی کی ہم نے اج تک جو کوشش کی تھی اس کو بھی نقصان پہنچایا یہاں سے کسی بھی جماعت کے کوئی نظریاتی ووٹ نیں تھے اس حقیقت کو بھی ہم نے امجد حسین پر واضع کر دیا تھا اس موقعے پر پی ٹی ائی کی سیکریٹری اطلاعات ثروت صبا نے کہا کہ ہم نے پہلے سے ہی ڈشکن میں کافی کوشش کی تھی اور کافی حد تک کامیابی بھی حاصیل کی تھی اج ہم سب ایک ہو کر پی ٹی ائی کو مضبوط کر رہے ہیں انشااللہ ڈشکن سے پی ٹی ائی کو دو ہزار سے زیادہ ووٹ مل جائنگے اس موقعے پر پی ٹی ائی کے نامزد امیدوار شمس الحق لون نے کہا کہ میں ڈشکن کی غیور بہادر عوام علما کرام شاہی جرگہ عمائدین ڈشکن کا بہت بہت مشکور ہوں میں زندگی بھر انشا اللہ اپکی احسان نیں بھول سکتا ہوں انشااللہ پورے ضلع کی تعمیر اور ترقی کے ساتھ ڈشکن کی پسماندگی کو دور کرنے اور تعمیر ترقی کے حوالے سے عوامی مشاورت سے کام کرینگے مجھے بھی احساس ہے کہ پیپلز پارٹی نے شمس الدین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے
حمایت

شیئر کریں

Top