پیپلز پارٹی کو بچانے کیلئے مہدی شاہ کو پارٹی کا صوبائی صدر بنایا جائے شمس الدین

download-3-2.jpeg

جیالا تھا ہوں اور رہونگا،صوبائی قیادت نے میرے ساتھ جو نا انصافی کی اس کا جواب ان کو پندرہ نومبر کو الیکشن کے دن مل جائے گا
پیپلز پارٹی نے ایک اس قسم کے شخص کو پارٹی کا ٹکٹ دیا جس نے ہماری قائد کو برا بھلا کہا،بلاول کی جی بی آمد پر احتجاج کرونگا،پریس کانفرنس

استور( بیوررورپورٹ ) میں جیالا تھا ہوں اور رہونگا پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے میرے ساتھ جو نا انصافی کی اس کا جواب انکو پندرہ نومبر کو ملے گا میں گلگت بلتستان میں موجودہ صوبائی صدر سے سینئر ہوں پارٹی کے لیے میری بے شمار خدمات تھی کارساز بم دھماکے کا غازی تھا گزشتہ (باقی صفحہ7بقیہ نمبر1)
تیس سالوں سے پارٹی کے لئے بڑی خدمات تھی میں پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پارٹی کوبچانے کے لیے فوری طور پر مہدی شاہ کو پارٹی کا صوبائی صدر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار استور سے نائب صدر پیپلز پارٹی شمس الدین نے استور پریس کلب میں ڈشکن شاہی جرگے عمائدین ڈشکن ہمراہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار شمس الحق لون کے ساتھ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی نے ایک اس قسم کے شخص کو پارٹی کا ٹکٹ دیا جس نے ہماری قائد کو برا بھلا کہا اور استور میں ووٹ کے حساب سے کمزور ترین اور پارٹی میں جونئیر ترین شخص کو ٹکٹ دیا گیا کیونکہ میں نے پہلے ہی واضع کر دیا تھا کہ پارٹی مجھے ٹکٹ دیگی تو میں انتخابی مہم کا آغاز تین سے چار ہزار ووٹ سے کرونگا اس کے باوجود بھی کس کے کہنے پر کس بنیاد پر ایک کمزور شخص کو ٹکٹ دیا گیا لہزا صوبائی قیادت کی طرف سے میرٹ کے قتل عام پر فوری طور پر زمداروں کو ہٹایا جائے انشااللہ بلاول بھٹو زرداری کے جی بی امد کے موقعے بات کرونگا اور دیگر جیالوں سے مل کر احتجاج کرونگا۔
شمس الدین

شیئر کریں

Top