جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لیں گوجرانوالہ کا جلسہ ہو کر رہے گا مریم اورنگزیب

شہبازشریف کے خلاف پانی میں مدھانی ڈال کر مکھن نکالنے کی کوشش میں زہر نکل رہا ہے ،ووٹ چور حکومت روکنے کی کوشش کررہی ہے
شہزاد اکبر گاڑیاں اور بھیس بدل کر نیب آتے ہیں ،اپنی نگرانی میں شہبازشریف کی نگرانی کے لئے کیمرے لگاتے ہیں،ن لیگ تر جمان
لاہور (آئی این پی ) عمران صاحب کے حکم پر شہزاد اکبر کے ذریعے شہبازشریف کے کمرے اور واش روم میں کیمرے لگانے کی چھوٹی اور کم ظرف حرکت کی گئی، شہبازشریف وہاں نصب کردہ کچھ چیزوں سے زخمی ہوئے،شکایت پر کیمرے ہٹالئے گئے، نوازشریف بھی نیب حراست میں بیمار (باقی صفحہ7بقیہ نمبر34)
ہوئے تھے،شہبازشریف کی تمام آمدن ایف بی آر اور الیکشن کمشن میں پہلے ہی ظاہر شدہ ہے، وہ نیب کے تمام سوالات کا جواب دے چکے ہیں،عمران صاحب کی انا اور سیاسی انتقام کی تسکین کی خاطر ریاست کی طاقت اور نیب استعمال کرکے شہبازشریف کو گرفتار کیاگیا، عمران صاحب دوربین اور کیمرے نہیں لگاتے کہ آٹا چینی، معیشت بے روزگاری کو دیکھیں، ٹماٹر آلو اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں ،عمران صاحب اور شہزاد اکبر کو کیمرہ لگانا ہے تو آٹا چینی چوروں پر لگائیں، یوٹیلیٹی سٹور سے آٹا چینی غائب ہوگیا ہے، اس پر کیمرہ لگائیں۔
مریم اورنگزیب

شیئر کریں

Top