اپوزیشن کا بیانیہ دشمن اور مودی کابیانیہ ہے شہر یار آفریدی

بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور بنیادہے،یہاںکے نوجوانوں کو دنیا کے ہر فورم پر متعارف کرائیں گے،، چیئرمین کشمیر کمیٹی
مذہب ، مسلک ، سوچ ، فکر ودیگر ناموں پر ملک اور خاص کر بلوچستان کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ، امن کانفرنس سے خطاب
کوئٹہ ( آئی این پی ) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی یار آفریدی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ دشمن اور مودی کا بیانیہ ہے ، بلوچستان کے نوجوانوں کودنیا کے ہر فورم پر متعارف کرائیں گے ، انسانی تاریخ میں انقلابات اور رونما ہونے والی تبدیلیوں میںسب سے اہم کردار نوجوانوں نے(باقی صفحہ7بقیہ نمبر14)
ادا کیا ہے ، مذہب ، مسلک ، سوچ ، فکر ودیگر ناموں پر ملک اور خاص کر بلوچستان کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ، بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور بنیاد ہے ، چاغی کے پہاڑ آج بھی دنیا کو پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کا پیغام دے رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اپنے لوگوں کو ہی جانے کی اجازت نہیں مگر آزاد کشمیر اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں گھومنے کے لئے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح آرہے ہیں ، بلوچستان کے نوجوانوں کی آواز سوشل میڈیا ذریعے وزیراعظم براہ راست سن رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کشمیر پیس کانفرنس کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ ، بایزید خان کاسی ، سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ایم حسن مینگل ایڈووکیٹ ، اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کے حماد کاکڑ ودیگر کے علاوہ معرف اداکار شان نے ٹیلی فونک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا ۔ کانفرنس کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی یار آفریدی نے کہا کہ میں بلوچستان کے 4روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچاہوں وہ کوئٹہ کے یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں میں نوجوانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
شہریار آفریدی

شیئر کریں

Top