دنیا عالمی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرے وزیر خارجہ

download-2.jpg

برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دارہے اورہم اس شراکت داری کومزید آگے بڑھانے کے متمنی ہیں،شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورکے امورپرتبادلہ خیال
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا عالمی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں کرے،برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دارہے اورہم اس شراکت داری کومزید آگے بڑھانے کے متمنی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی(باقی صفحہ7بقیہ نمبر25)
ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات، کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورسمیت ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم اورسیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے مابین دیرینہ اورگہرے دوطرفہ تعلقات موجود ہیں، برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دارہے اورہم اس شراکت داری کومزید آگے بڑھانے کے متمنی ہیں۔برطانوی ہائی کمشنرنے کہا کہ پاکستان نے جس حکمت عملی سے کورونا وبا کے پھیلاو کوروکنے میں کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ملاقات میں وزیرخارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کوبھارتی استبداد سے نجات دلانے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیرکے مستقل حل کیلئے اپنا کردارادا کرے۔برطانوی ہائی کمشنرنے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کوبھی سراہا۔ برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کوسراہتے ہوئے، اپنے حالیہ دورہ شمالی علاقہ جات سے وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ

شیئر کریں

Top