دنیا بھرمیں 3کروڑ78لاکھ 1ہزار526کرونا کیسز

images-11.jpg

امریکہ78لاکھ4 ہزار 199، بھارت71لاکھ75ہزار880 کیسز رپورٹ
بیجنگ(شِنہوا) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 13اکتوبر کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں ۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ78لاکھ 1ہزار526تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ78لاکھ4 ہزار 199مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت71لاکھ 75ہزار 880مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اوربرازیل51لاکھ3ہزار408مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔
روس میں13لاکھ 5 ہزار 93اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 19ہزار 84جبکہ ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9لاکھ 3 ہزار 730 تک پہنچ گئی ۔سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ 88ہزار 968اور پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد8لاکھ51ہزار171جبکہ میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 8لاکھ 21ہزار 45تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار359ہوگئی ہے۔

شیئر کریں

Top