شعیب ملک395میچز میں62نصف سنچریاں بناچکے ہیں

download-2020-10-12T185119.406.jpg

سابق کپتان10 ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے
راولپنڈی (اے ایف بی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 10000 رنز سکور کرنے والے پہلے ایشیائی اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔ 38 سالہ شعیب ملک نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں خیبر پختونخوا کی جانب سے بلوچستان کی ٹیم کے خلاف نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 10 ہزار رنز بھی مکمل کیے ۔شعیب ملک اب تک 395 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 37.41 کی اوسط سے 10027 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 62 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ رنز 125.71 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کررکھے ہیں،شعیب نے 299 چھکے اور 788 چوکے جڑے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں شعیب ملک کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ کوسوں دور موجود ہیں،ان کے اس فارمیٹ میں مجموعی رنز کی تعداد 6420 ہے، البتہ انھوں نے اب تک 280 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔کامران اکمل بھی 6 ہزار کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

شیئر کریں

Top