کورونا ،سری لنکن پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب ملتوی

images.jpg

پلیئرز کی نیلامی کی نئی تاریخ 19 اکتوبر مقرر، صورتحال حتمی فیصلے میں مدد دیگی:بورڈ حکام
کولمبو (اے ایف بی)سری لنکا پریمیئر لیگ کے شیڈول ڈرافٹ تقریب کو ملتوی کردیا گیا ہے، ایونٹ جسے پہلے 14 نومبر اور پھر 21 نومبر تک ملتوی کیا گیا تھا، اس کے اس سال ہونے کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے پر ڈرافٹ تقریب ملتوی کی گئی ہے۔یونٹ میں شاہد آفریدی، شکیب الحسن ،کرس گیل ، ڈیرن سیمی ، ڈیرن براوو سمیت معروف نام شامل تھے جن کی ڈرافٹنگ جمعہ کو ہونا تھی لیکن سری لنکن دارالحکومت کولمبو کے قریب واقع فیکٹری میں 72 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد ورکرز کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد کئی علاقے سیل کر دیئے گئے ہیں ۔پلیئرز کی نیلامی کی نئی تاریخ 19 اکتوبر مقرر کی گئی ہے لیکن بورڈ حکام کے مطابق اگلے چند دنوں کی صورتحال ہی حتمی فیصلے میں مدد دے گی۔ یاد رہے کہ سری لنکا میں قرنطینہ کے رولزنہایت سخت ہیں ، 14 روزہ قید کی شرط سے بنگلہ دیشی ٹیم دورہ ختم کرچکی ہے اور موجودہ حالات میں اس ایونٹ کا انعقاد بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔

شیئر کریں

Top