چینی وزیر اعظم کا تیز رفتار معاشی بحالی اور اہداف مکمل کرنے پر زور

images-68-1.jpeg

چند مہینوں میں معاشی بحالی میں توسیع ہوئی جبکہ نئی مارکیٹوں میں تیزی سے اضافے سے روزگار کے فروغ میں مددملی ہے
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے مضبوط معاشی بحالی اور نمو کی رفتار کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ رواں سال کے ترقیاتی اہداف کی تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیاہے۔چین کی کیمونسٹ پارٹی (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وزیر اعظم لی نے ان خیالات کا اظہار معاشی صورتحال پر ویڈیو لنک کے ذریعے سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔نائب وزیر اعظم اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ہان ژینگ نے بھی سمپوزیم میں شرکت کی۔سمپوزیم میں لیاوننگ ، جیانگ سو ، فوجیان ، جیانگ شی اور شان شی کے گورنرز کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹس کے مطابق حکومت کے پالیسی اقدامات ، خاص طور پر ٹیکس اور فیسوں میں کمی سے گزشتہ چند مہینوں میں معا(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر4)
شی بحالی میں توسیع ہوئی جبکہ نئی مارکیٹوں میں تیزی سے اضافے سے روزگار کے فروغ میں مددملی ہے۔

شیئر کریں

Top