افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء تشدد سے کمی پر مسترد ہے جنرل مارک ملے

withdrawal-of-troops-from-afghanistan-is-conditional-on-us-interests-general-mark-millie-said.jpg

جنگ ان شرائط کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں افغانستان میں دا ؤپر لگے ہوئے امریکا کے اہم قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت دیں،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک مِلے نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اب بھی مشروط ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مزید امریکی فوجیوں کے انخلا کا انحصار تشدد میں کمی اور فروری میں طالبان کے ساتھ طے پائی گئیں دیگر شرائط پر ہوگا۔جنرل مارک ملے نے کہا کہ ہم سوچ سمجھ کر اور ذمہ داری کے ساتھ جنگ ختم کرنے کی کو(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر1)
شش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ ان شرائط کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں افغانستان میں دا ؤپر لگے ہوئے امریکا کے اہم قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے افغانستان سے مزید افواج کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکہ کے مشیر قومی سلامتی رابرٹ بران نے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں آئندہ سال تک امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 2 ہزار 500 کر دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال دسمبر تک 4 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے جنہیں بدستور کم کیا جائے گا۔

شیئر کریں

Top