نوجوان عثمان وزیر کی طرح ملک کا نام روشن کریں فورس کمانڈر

3.png

میجر جنرل جواد احمد سے عثمان وزیر کی ہیڈکوارٹر ایف سی این میں ملاقات،فورس کمانڈرنے باکسرکی شاندارکارکردگی کی تعریف کی اور اسلام آبادمیں ٹائٹل جیتنے پر مبارکباددی
گلگت (بادشمال نیوز)فورس کمانڈر نادرن ایریا میجر جنرل جواد احمد نے پاکستانی باکسر عثمان وزیر سے ہیڈکوارٹر ایف سی این میں ملاقات کی۔عثمان وزیرکو ایشین بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، جس کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے۔ 21 سالہ عثمان وزیر نے ویلڑ ویٹ کا یہ ٹائٹل عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسلام آبادمیں منعقد ہونے والے ایشین باکسنگ فیڈریشن کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنے انڈونشین حریف بوڈو سیمنجنک کے خلاف جیتا۔ کسی بھی پاکستانی باکسر نے یہ ٹائٹل پہلی دفعہ جیتا ہے۔ کمانڈر ایف سی این اے نے باکسر عثمان وزیر کی شاندار کامیابیوں کی تعریف کی اور اس کا بات اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوان ملک میں نام روشن کرنے کے لئے ان کے نقش و قدم پر چلیں گے۔

شیئر کریں

Top