اگر کوئی اصلاح کی نیت سے تنقید کرے تو اس کا شکر گزار ہونا چاہیے ؛نیلم منیر

download.jpg

لاہور( یواین پی)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ میری اداکاری میں پختگی آرہی ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر روز کچھ نیا سیکھوں ،اس وقت کئی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کر رہی ہوں اور میں خود اپنی سب سے بڑی ناقد ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ دوسروں کی کہی ہوئی اور کتابی باتیں اپنی جگہ ہیں لیکن عملی تجربات کی اپنی اہمیت ہے جس سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے ۔جب شوبز میں آئی تو متعدد غلطیاں کی لیکن اب گزرتے وقت کے ساتھ میری اداکاری میں پختگی آرہی ہے اور میں پہلے سے زیادہ پر اعتماد ہو گئی ہوں ۔ اداکارہ نے کہا کہ چھوٹی سکرین کے ساتھ بڑی سکرین کا تجربہ نہایت خوشگوار رہا اور اب خواہش ہے کہ مزید اچھے کردار کی پیشکش ہو جس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاؤں ۔نیلم منیر نے کہا کہ اگر کوئی اصلاح کی نیت سے تنقید کرے تو اس کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

شیئر کریں

Top