شاہد آفریدی نے ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کر دی ہے

images-86.jpeg

ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ اچھا ہے، میں نے تو ٹک ٹاک ویڈیو کبھی بھی نہیں بنائی
لاہور(اے ایف بی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ اچھا ہے، میں نے تو ٹک ٹاک ویڈیو کبھی بھی نہیں بنائی۔ انہوں نے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے حوالے سے خبروں پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ جس نے بھی کیا ہے، یہ اچھا فیصلہ کیا ہے۔میں نے کبھی بھی ٹک ٹاک ویڈیو نہیں بنائی۔ ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرتا ہوں۔ اس کے برعکس حکومتی رہنماں اور وزرا کی جانب سے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی اردوسافٹ ویئر بنائیں گے۔ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی ملک آگے جاسکتا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی سے ملک میں ٹیکنالوجی کا بزنس کا بیٹھ جائے گا۔بھارت ٹیکنالوجی بزنس میں کہاں سے کہاں چلا گیا ہے، پاکستان میں ٹیکنالوجی کے بزنس پر پابندی لگانے سے فائدے کی بجائے نقصان ہوگا۔

شیئر کریں

Top