جاوید حسین کو نااہل قرار دیناقبل از وقت انتخابی دھاندلی ہے ،بلاول بھٹو

1917871-bilawal-1576408894.jpg

دو بھائیوں میں سے ایک کو نااہل قرار دیا جاتا ہے ،دوسرے کو کلین چٹ اس لئے ملتی ہے کہ وہ تحریک انصاف کا امیدوار ہے
گلگت بلتستان کے انتخابات کی خود نگرانی کرونگا اور اپنی الیکشن کمپین کو خود لیڈ کرونگا ،چیئر مین پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (بادشمال نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اگر گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو یہ پاکستان کے لئے سب سے بڑا سیکیورٹی رسک ہوگا کیونکہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اور میں ابھی سے یہ متنبہ کرتا ہوں کہ اگر گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو ہم اگلے ہی دن گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ گلگت بلتستان میں ابھی سے پری پول ریگنگ کا آغاز ہو چکا ہے نگر سے ہمارے امیدوار جاوید حسین کو ٹربیونل نا اہل قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے ہم اس کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔ ایک ہی بزنس سے منسلک دو بھائیوں میں سے ایک کو نااہل قرار دیا جاتا ہے جبکہ دوسرے کو کلین چٹ اس لئے ملتی ہے کہ وہ تحریک انصاف کا امیدوار ہے اور جاوید حسین پیپلزپارٹی کا امیدوار ہے۔ یہ وہی حالات ہیں جو ہم نے 2018 کے الیکشنز میں دیکھے ہم نیشنل سیکیورٹی پر سی پیک پر اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔میں خود گلگت بلتستان جارہا ہوں میں ہر علاقے میں جاوں گا اور گلگت بلتستان کے انتخابات کی خود نگرانی کرونگا اور اپنی الیکشن کمپین کو خود لیڈ کرونگا اگر عوام کی نہیں مانی گئی اگر دھاندلی کی گئی اور عوام کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گء تو ہم اگلے ہی دن اسلام آباد میں گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ احتجاج کریں گے کہ آپ ان کے حقوق کا سودا نہیں کر سکتے۔
بلاول بھٹو

شیئر کریں

Top