نگران حکومت کو عوام کا نہیں اپنی بےروزگاری کا خوف ہے ،سعدیہ دانش

sadia.jpg

بے روزگاری کے خوف سے نگران وزرا کو کرونا نظر آرہا ہے، اپنی تنخواہ جاری رکھنے کیلئے گلگت بلتستان کے سیاسی نظام میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں ترک کر دیں
مہینوں سے کرونا وائرس کی جو صورتحال رہی ہے اس میں نگران حکومت کا ہی کردار ہے، اتنی غیر زمہ داری کسی دور میں دیکھنے کو نہیں ملی ہے،پیپلز پارٹی سیکرٹری اطلاعات
گلگت (بادشمال نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو عوام کا نہیں بلکہ اپنی بیروزگاری کا خوف ہے۔ نگران حکومت کو اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے بیان دینا چاہئے۔ چیف الیکشن کمشنر کو پریس کانفرنس کے زریعے تجاویز دینے کی بجائے نگران حکومت کے وزرا اپنے محکموں کی کارکردگی کا ذکر کرتے محکمہ صحت میں اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے، کرونا وائرس کی تباہ کاریوں میں نگران حکومت کا غیر ذمہ دارانہ کردار واضح نظر آرہا ہے ۔ گلگت بلتستان کی عوام اس غیر زمہ دار حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتی ہے۔ نگران وزرا کے پریس کانفرنس کے ردعمل میں سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ نگران وزرا انتخابات کو ملتوی کرنے کے مشورے اپنے جیب میں رکھیں۔ پانچ مہینوں کے دوران بے حسی کی انتہا رہی اور اب اپنی نوکری بچانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ بیروزگاری کے خوف سے نگران وزرا کو کرونا نظر آرہا ہے۔ اپنی تنخواہ جاری رکھنے کیلئے گلگت بلتستان کے سیاسی نظام میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں ترک کر دیں ۔ نگران حکومت کا مینڈیٹ صرف نگرانی کرنا ہی اور وہ اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوے کام کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، چار مہینوں سے کرونا وائرس کی جو صورتحال رہی ہے اس میں نگران حکومت کا ہی کردار ہے۔ اتنی غیر زمہ داری کسی دور میں دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ گلگت بلتستان کی صورتحال بالخصوص کرونا وائرس اور صحت کے نظام کو درست کرنے کے کئے منتخب حکومت کا بروقت قیام ناگزیر ہے۔ وزیر صحت عوام کو کرونا سے ڈرانے اور اختیارات سے تجاوز کرکے مشورے دینے کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں نگران حکومت سے زیادہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کا زیادہ کردار ہے جو عوام کے درمیان جاکر انہیں شعور و آگاہی بھی دیتے ہیں جب کہ وزیر صحت موصوف کرونا پر اقدامات اٹھانے کی بجائے ابھی تک منظر عام سے غائب تھے لیکن اب بے روزگاری کے خوف سے ہواس باختہ ہو کر پریس کانفرنس کر رہے۔ وقت پر انتخابات میں ہی تمام مسائل کا موجود ہے۔ منتخب نمائندے ہی عوام کی بہترین نمائندگی کر سکتے ہیں۔
سعدیہ دانش

شیئر کریں

Top