استور کی دونوں نشستیں جیت کر پارٹی قیادت کو تحفہ پیش کرینگے,محمدموسیٰ

download-1.png

پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی کامیابی تمام عہدیداران اور کارکنان کمر کس لیں ،پارٹی مخالف مہم چلانے والا خود کو پارٹی سے فارغ سمجھیں
صوبائی صدر پارٹی مخالف امیدواروں کی کمپئن کرنے والے عہدیداروں کو ان کے عہدے سے جلد از جلد فارغ کریں
گلگت(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ایگزیٹیوکمیٹی کے ممبر محمد موسیٰ نے کہا ہے کہ استور کی دونوں نشستیں جیت کر پارٹی قیادت کو تحفہ پیش کرینگے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کی فتح کے لئے تمام عہدیدار کمر کس کے میدان میں آکر جدوجہد کرینگے۔ جو عہدیدار پارٹی امیدوار کی مخالف کمپئن کرے گا وہ خود کو عہدوں سے فارغ سمجھیں۔استور کی دونوں نشستیں جیت کر ضلع استور کو پیپلز پارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔کچھ عہدیدار حواس باختہ ہوکر تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کیساتھ جاملے ہیں انکا پیپلز پارٹی سے تعلق اسی روز ہی ختم ہوگیا ہے۔جس دن وہ تبدیلی کے قافلے کی حمایت میں پریس کانفرنس کرچکے ہیں۔پی۔پی ایک نظریاتی جماعت ہے۔یہاں پر غیر نظریاتی اور ابن الوقت سیاسی لوگ استقامت کیساتھ
نہیں بیٹھ پاتے۔ صوبائی صدر پارٹی مخالف امیدواروں کی کمپئن کرنے والے عہدیداروں کو انکے عہدے سے جلد از جلد فارغ کریں۔ صوبائی قیادت نے جیسا بھی فیصلہ کیا ہو اسکو قبول کرکے پارٹی کی فتح کے لئے جدوجہد کرنے والا ہی اصل اور حقیقی نظریاتی جیالا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے پرونشل آیگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر محمد موسی نے آپنے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی۔پی استور کی دونوں نشستوں پر کامیاب ہوگی۔ انشاء اللہ نظریاتی جیالا رات دن پارٹی کی کامیابی کے لئے جدوجہد کرے گا۔ جو عہدیدار خود کو جیالا کہتا ہے اسکے امتحان کے دن شروع ہوگئے ہیں۔جو پارٹی مخالف کمپئن کرے گا وہ خود کو پارٹی سے فارغ سمجھیں۔جلد از جلد انکو عہدوں سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی مل جائے گا۔ استور کو پی۔پی کا قلعہ بنا کر شہید بھٹو کے احسانات کا بدلہ چکا دیں گے۔
محمد موسیٰ

شیئر کریں

Top