حکومت عوام کے وٹوں سے آنی چاہیے احتساب کیلئے ایک ہی پیمانہ رکھا جائے، متحدہ اپوزیشن

313593_085033_fullstory.jpg

شہریوں کے کاروبار بند ہیں، ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا ایسے ہی برا حال ہوتا ہے جیسا آج کا ہے،کسی کو حق نہیں وہ عوامی نمائندے کو نکالے،مریم نواز،بلاول بھٹو
حالات تبدیل ہو چکے، اب وہ این آر او مانگ رہے ہیں ہم نہیں دے رہے،موجودہ پارلیمنٹ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں سے آئی ، مولانافضل الرحمن کاجلسہ سے خطاب
گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں آج عوام کے پاس عوام کا ہی مقدمہ لے کر آئی ہوں۔ حکومت صرف قوم کے ووٹوں سے آنی اور جانی چاہیے۔گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے تمام شہریوں کے کاروبار بند ہیں۔ ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا ایسے ہی برا حال ہوتا ہے جیسا آج آپ کا ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں آج یہاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مجھ سمیت کسی سیاستدان کا مقدمہ لے کر نہیں آئی بلکہ عوام کے پاس عوام کا ہی مقدمہ لے کر آئی ہوں۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ عوامی نمائندے کو نکالے۔ حکومت بنانے اور ختم کرنے کا اختیار صرف عوام کو ہی حاصل ہونا چاہیے۔دریں اثناء بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بدترین بحران کا شکار، کیا یہ تبدیلی پسند آئی،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تاریخ کا بدترین دور دیکھ رہی ہے۔ لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں، پاکستان جب دولخت ہوا اس وقت بھی ملک کا یہ حال نہیں تھا۔پی ڈی ایم جلسے سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھا کہ یہ میرا گوجرانوالہ کے عوام سے مخاطب ہونے کا پہلا موقع ہے، میں یہاں کے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی سیاسی جماعت کیلئے قربانیاں دیں اس کی وجہ سے ہی پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ہے۔انہوں نے جلسے میں موجود لوگوں سے سوال کیا کہ کیا انھیں گزشتہ دو سال آنے والی تبدیلی پسند آئی؟ پاکستان کی معیشت تاریخ کا بدترین دور دیکھ رہی ہے۔ لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی نہیں ہے، پاکستان جب دولخت ہوا اس وقت بھی ملک کا یہ حال نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی یہ ہے آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ اشیائے ضروریہ کی چیزیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لے کر پھر رہے ہیں لیکن انھیں روزگار نہیں مل رہا۔ محنت کش اور مزدور کے چولہے بند ہو چکے ہیں۔ یہ عمران خان اور ان کے سیلکٹرز کی تبدیلی ہے۔ آج پاکستان میں ہر شعبہ بحران کا شکار ہے۔
مریم:بلاول

شیئر کریں

Top