غلطی سدھارنے کی کوشش کرے تو معاشرہ قبول ہی نہیں کرتا،آمنہ الیاس

wedding-bells-are-ringing-for-amna-ilyas-1589138878-2712.jpg

کراچی (آئی این پی )رنگ گوراکرنے والی مصنوعات کی تشہیرمیں حصہ لینے والوں کی مخالفت اوراس حوالے سے آگاہی بیدارکرنے والی آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ میں اپنے لنگڑے باورچی کا مذاق اڑاتی تھی، توتلے استاد سے اسی انداز میں بات کرتی تھی اور چھوٹے قد پر دوست کا مذاق اڑیا کرتی تھی لیکن وہ میں نہیں ہوں۔آمنہ کو ان دنوں ایک پرانی ویڈیو کی بنیادپرشدید تنقید کاسامنا ہے جس میں وہ ٹی وی شو کے دوران ماضی کی سپرماڈل آمنہ حق کا نام بوجھنے کیلئے ساتھی ماڈل صف کنول کو اشارہ دینے کیلئے ایک جملہ کہتی ہیں۔یہ ویڈیو کلپ معروف فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین کے ٹاک شو کاہے، جس میں گیم سیگمنٹ کے دوران سیلیبرٹی کا نام بوجھنے کیلئے آمنہ صدف سے کہتی ہیںجن کے وزن میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔ صدف جواب میں فورا سے آمنہ حق کا نام لیتی ہیں اور دونوں ہنس پڑتی ہیں۔

شیئر کریں

Top