اداکار فواد خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

fawad.jpg

لاہور(آئی این پی )پاکستان کے نامور اداکار فواد خان اور انکی اہلیہ ڈیزائنر صدف فواد کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی جانب سے تاحال بیٹی کی پیدائش کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن ان کے مداحوں نے بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دی ہے۔ فواد خان کے پرستاروں کی جانب سے گزشتہ روز انسٹا گرام پرفواد خان کے اکانٹ پر پوسٹ ایک ویڈیو کے ذریعے مختلف کمنٹس میں بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی گئی تھی ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہے کہ فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہیاور ان کی اہلیہ صدف نے بیٹی کو جنم دیا ہے، تاہم اس حوالے سے انہوں نے اب تک خود کسی سوشل میڈیا اکانٹ پر باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تصویر سامنے آئی ۔

شیئر کریں

Top