جنوبی افریقہ کاسیکورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یگا

download-2020-10-07T185936.291.jpg

جنوبی افریقہ کا سیکورٹی وفد پی ایس ایل فائیو کے میچوں کے دوران انتظامات دیکھے گا
لاہور(آئی این پی)13سال بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کو حتمی شکل دی جانے لگی اور پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کیلئے سیکورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کیلیے سیکورٹی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران جنوبی افریقہ کا سیکورٹی وفد پی ایس ایل فائیو کے میچوں کے دوران انتظامات دیکھے گا۔مہمان ٹیم کی میزبانی کے لیے لاہور اور کراچی فیورٹ وینیوز ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقہ کو راولپنڈی میں میچز کی پیشکش بھی کی جاچکی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت کا سلسلہ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اوروفد کی سفارش پر وینیوز کو حتمی شکل دی جائے گی۔یاد رہے کہ ساتھ افریقہ کرکٹ ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کیلیے سیکورٹی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران جنوبی افریقہ کا سیکورٹی وفد پی ایس ایل فائیو کے میچوں کے دوران انتظامات دیکھے گا۔

شیئر کریں

Top