نگر میں پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ1024 مریضوں کا معائنہ

pak-army.jpg

مختلف بیماریوں کے مریضوں کو جنرل فزیشن، سرجیکل سپیشلسٹ، ماہر نفسیات، ماہرامراض نسواں اور ڈینٹل سرجن نے طبی امداد فراہم کی
70 لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکسرے ،مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی کا بھی اہتمام
نگر(نمائندہ بادشمال )پاک آرمی نے ضلع نگر کے محکمہ صحت کی بھر پور مدد اورتعاون کیساتھ ضلع نگر میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کے دوران 1024 مختلف قسم کے بیماریوں کے مریضوں کو جنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلسٹ، سرجیکل اسپیشلسٹ، ماہر نفسیات، ماہرامراض نسواں اور ڈینٹل سرجن نے طبی امداد فراہم کی۔ مریضوں میں 512 جنرل میڈیکل اور سرجری والے مریض، 275 بچے، 139 گینیا کے مریض ، 270 دانتوں کے مریض اور 28 نفسیاتی مریض شامل تھے۔ کیمپ میں 70 لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکس رے بھی کئے گئے۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ ، ذاتی حفظان صحت اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
معائنہ

شیئر کریں

Top