جشن آزادی پولوٹوونامنٹ کا بھرپور انعقاد ہوگا:سیکرٹری سیاحت گلگت

transit-guests-enjoy-qatar-stopover-program1.jpg

گلگت(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری ٹورزم / سپورٹس اینڈ کلچرل گلگت بلتستان سمیرا احمد سیدکی زیر صدارت ایک اہم اجلاس جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے منعقد ہو ا ۔جس میں ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نوید احمد،ڈائریکٹر سپورٹس،میجر این ایل آئی اور جی سکاؤٹس ، کوچ پولو ایسوسی ایشن جی بی ، صد ر پولو ایسوسی ایشن جی بی و صدرپولو ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ٹورازم نے کہا ہے کہ جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ کو شایان شان طریقے سے انعقاد کروایا جائیگا۔ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز 21 اکتوربر دن دو بجے اور یکم نومبر 2020 پولو کا فائنل میچ کھیلا جائے گا ۔ اور جشن آزادی پو لو ٹو رنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے اس کے علاوہ پو لو ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 37 ٹیموں شرکت کریں گے جن میں12 سرکاری اور 25 سول ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں سرکاری پول کا فائنل یکم نومبر اور سول ٹیموں کا فائنل چار نومبر کو منعقد کرایا جائے گا ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے تمام تر انتظامات کے حوالے سے سیکر ٹری ٹورازم گلگت بلتستان کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آغا خان شاہی پو لو گراؤنڈ کے مرمتی کام اور دیگر انتظامات کو بر وقت مکمل کئے جائینگے اس کے علاوہ کوویڈ ۔19کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔سیکرٹری ٹورازم گلگت بلتستان نے مزید کہا ہے کہ 21اکتوبر کو پو لو ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان ہونگے اور یکم نومبر کو فائنل میچ میں وی وی آئی پی بھی شرکت کریں گے اس حوالے سے تمام تر انتظامات کو بر وقت پایہ تکمیل تک پہچانے کی ہد ایت دی ۔
سیکرٹری سیاحت
ّ

شیئر کریں

Top