چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سکردو پہنچ گئے

g14.jpg

سکردو(بادشمال رپورٹ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سکردو پہنچ گئے ائیرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ اور محمد علی اختر نے استقبال کیاپیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ سکردو پہنچے سکردو ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے عہدیداروں، کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے استقبال کیا سکردو ایئر پورٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے مختصر خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور عوامی مفادات کا تحفظ کروں گا ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کی تکمیل کروں گا پیپلز پارٹی روزگار فراہم کرنے والی جماعت ہے تبدیلی سرکار نے مہنگائی اور بے روز گاری کے علاہ کچھ نہیں دیا سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام کو روزگار فراہم کیا اور تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیاپہلے بھی گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا دورہ کیا اس بار بھی گلگت بلتستان کے کونے کونے میں جاؤں گا گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیں ہم آپ کو روزگار دیں گے اور آپ کے مفادات کا تحفظ کریں گے بلاول کے خطاب کے موقع پر کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا سکردو کی فضا وزیراعظم بلاول اور گو نیازی گو کے نعروں سے گونج اٹھی بلاول بھٹو کو ایک بہت بڑی ریلی کے ساتھ سکردو لایا گیا راستے میں بلاول بھٹو زرداری کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں خواتین کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو خشک فروٹ اور روائتی سوغات بھی پیش کی گئیں سکردو شہر کی سڑکوں کو خیر مقدمی بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و امیدواراسمبلی انجینئر اسماعیل کے گھر بھی گئے اور انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔ بلاول بھٹو اسکے بعد ریلی کے ہمراہ گانچھے روانہ ہو گئے۔
بلاول بھٹو

شیئر کریں

Top