شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ

Opposition-leader-Shahbaz-Sharif-appeared-before-NAB-today.jpg

انھیں جیل میں کرسی، میٹرس،ٹیبل اور گھرسے کھانا،ادویات لانے کی اجازت ہو گی
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے بعد انھیں جیل میں کرسی، میٹرس،ٹیبل اور گھرسے کھانا،ادویات لانے کی اجازت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، شہباز شریف کو جیل میں کرسی، میٹرس،ٹیبل اور گھرسے کھانا،ادویات لانے کی اجازت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ جیل رولز1978 کے تحت کیا گیا۔
شہباز شریف

شیئر کریں

Top