فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی:نیئر اعجاز

Nayyar-Ejaz-Body-Measurement-Wife-DOB.jpg

کراچی (یواین پی)سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ کورونا نے فلم بینی کے رحجان کو ختم کردیا ہے پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا’اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ آج کل فلم کیساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہوں لیکن فلم انڈسٹری کے عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کیلئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔

شیئر کریں

Top