زمبابوے کیخلاف سیریز قومی کرکٹرز کے کورنا ٹیسٹ منفی آگئے

295093_9797303_updates.jpg

لاہور(آئی این پی) زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے مقامی ہوٹل میں مصروفیات کا آغازکردیا ہے،ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوںکو کوویڈ19 پرٹوکولز پر بریفنگ دی ۔کرنل (ر) عثمان نے اینٹی کرپشن پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بریفنگ دی۔میڈیا پروٹوکولز کے حوالے سے ٹیم میڈیا مینجر رضا کیچلو نے بریفنگ دی۔قومی اسکواڈ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
کوروناٹیسٹ

شیئر کریں

Top